منگل 13 اکتوبر 2026 - 23:12
ماڑی انڈس، میانوالی میں ائمہ جمعہ و جماعت کے پانچ روزہ تربیتی پروگرام کا دوسرا روز

حوزہ / علامہ سید افتخار حسین نقوی نے وضو، تجوید و قرأئت، تدریس قرآن کریم اور مہدویت کے موضوعات پر علمی و تربیتی درس دیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مسجد صاحب الزمان، جامعہ امام خمینی (رہ) کے زیرِ اہتمام ائمہ جمعہ و جماعت کے لیے جاری پانچ روزہ تربیتی پروگرام کے دوسرے روز رکن اسلامی نظریاتی کونسل پاکستان و چیئرمین امام خمینی ٹرسٹ علامہ سید افتخار حسین نقوی نے شرکائے پروگرام کو مختلف علمی، قرآنی اور تربیتی موضوعات پر درس دیا۔

اس موقع پر علامہ سید افتخار حسین نقوی نے وضو، تجویدِ قرأئت، حسنِ قرأت اور قرآن کریم کی تدریس کے مؤثر طریقوں پر تفصیلی گفتگو کی۔

ماڑی انڈس، میانوالی میں ائمہ جمعہ و جماعت کے پانچ روزہ تربیتی پروگرام کا دوسرا روز

انہوں نے درست قرأئت، حسنِ تلاوت اور قرآن کریم کی تعلیم کے اصولوں کی اہمیت بیان کرتے ہوئے ائمہ جمعہ و جماعت کی دینی، تعلیمی اور تبلیغی ذمہ داریوں پر روشنی ڈالی۔

علامہ سید افتخار حسین نقوی نے امام مہدی علیہ السلام اور مہدویت کے موضوع پر بھی درس دیا۔ انہوں نے عصرِ غیبت میں دینی ذمہ داریوں کی ادائیگی، اسلامی شعور کی بیداری اور معاشرے میں اتحاد و وحدت کے فروغ کی اہمیت کو اجاگر کیا۔

پانچ روزہ تربیتی پروگرام کا مقصد ائمہ جمعہ و جماعت کی علمی و فکری صلاحیتوں میں اضافہ، قرآنی تعلیمات کے فروغ اور دینی و معاشرتی رہنمائی کے لیے ان کی استعداد کو بہتر بنانا ہے۔ یہ پروگرام دینی تعلیم و تربیت کے ساتھ معاشرے میں اتحاد و وحدت کے پیغام کو عام کرنے کی ایک اہم کاوش ہے۔

ماڑی انڈس، میانوالی میں ائمہ جمعہ و جماعت کے پانچ روزہ تربیتی پروگرام کا دوسرا روز

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha